کسی شخص نے ایک طوطے🦜 کو کوّے🐦⬛ کے ساتھ پنجرے میں بند کر دیا۔ طوطا گھبرا گیا وہ نفرت سے بار بار کہتا۔۔
الہی یہ کیسی کالی کلوٹی بدصورت اور سراپا نفرت مورت ہے🙏
یہ تو طوطے کا حال تھا۔ مگر عجیب بات ہے کہ کوا بھی طوطے کی ہم نشینی سے سخت تنگ آیا ہوا تھا لاحول پڑھتا اور زمانے کی گردش پر حسرت و افسوس سے ہاتھ ملتے ہوئے کہہ رہا تھا۔
خدایا مجھ سے ایسا کیا گناہ ہوا ہے جس کے بدلے میں ایسے نابکار بے وقوف اور بے ہودہ ناجنس کی صحبت میں قید کر دیا گیا ہوں۔ میرے مناسبِ حال تو یہ تھا کہ کسی چمن کی دیوار یا محل کی منڈیر پر اپنے ہم جنسوں کے ساتھ سیر کرتا پھرتا.
عقل مند اور نادان کبھی ایک دوسرے کی صحبت میں سکون نہیں پا سکتے۔ جس طرح دانا کو نادان کی جہالت سے نفرت ہوتی ہے،
اسی طرح نادان کو دانائی کی روشنی سے وحشت ہوتی ہے۔ ہر ایک کو اپنی فطرت کے مطابق ہی صحبت راس آتی ہے۔
جیسے رنگ اور خوشبو کی دنیا الگ الگ ہے، ویسے ہی دانائی اور جہالت کی راہیں جدا جدا ہیں۔۔۔