DARD ME JINA SEKHE

 

درد میں جینا سیکھیے*_ 🥀


بس سوچ بدلنے کی دیر ہے پھر جو آپ کا دماغ سوچے گا وہی تصویر اپکو اپنی زندگی میں نظر آئے گی


*پہلی سوچ:* شکر گزاری والی سوچ جب آپکے اندر ہوگی تو یقین کیجئے آپ سخت ترین حالات میں بھی خیر تلاش کرنے والے ہو جائیں گے پریشان ہونا بھی چاہیں گے تو رب العزت آپکی شکر کی عادت کی وجہ سے اپکو پرسکون رکھے گا اور تکلیف دہ باتوں سے آپکا دھیان ہٹا دے گا ان شاءاللہ.

یہ اس وجہ سے کہ اپکا دماغ اچھا سوچنے کا عادی ہو چکا ہے


*دوسری سوچ:* عام دنوں میں اور مشکل حالات میں بس ان باتوں پر فوکس رکھنا جو آپکی مرضی کے مطابق پوری نہیں ہو سکیں گلے شکوے تلاش کر لینا خوشیوں کے موقع پر بھی ایسے شخص کا دماغ شکر کا عادی نہیں ہوتا بلکہ گلے شکوے میں وقت گزارتا ہے ہر وقت یہی سوچ کہ فلاں فلاں کی وجہ سے میں مصیبت میں ہوں قسمت پر یقین نہیں نفع نقصان کا زمہ دار لوگوں کو سمجھتا ہے.


ایسے شخص کی زندگی سکون اور خوشی سے خالی ہوتا ہے خوشیاں اسکو ملتی بھی ہیں لیکن اپنی منفی سوچوں کی وجہ سے اسکو برباد کر دیتا ہے رزلٹ نہ دنیا اچھی نہ آخرت


*حل:* اپنی سوچ پر کام کیجئے اسکو منفی نہ ہونے دیں اللہ اور اسکے فیصلوں پر یقین رکھیے اسی سے توقع رکھتے ہوے سب سے معاملہ کیجئے اچھا پڑھیں اچھا سنیے اچھی کمپنی اختیار کیجئے ان شاءاللہ سوچ اچھی ہو جاے گی

اگر میری کسی بات یا عمل سے کسی بھائی یا دوست کو کچھ ناگوار گزرا ہو تو ان سے نہایت ادب و احترام سے معذرت

Previous Post Next Post