Zameen ki Gardish, Saainsi Tahqeeq aur Qayamat ki Nishaniyan


 *زمین کی گردش، سائنسی تحقیق اور قیامت کی نشانیاں*


ماہرین ارضیات کے مطابق زمین کی اندرونی تہہ جو لوہے اور نکل جیسے عناصر سے بنی ایک ٹھوس اور گرم مرکز پر مشتمل ہے گزشتہ کچھ دہائیوں سے اپنی رفتار میں تبدیلی کا سامنا کر رہی ہے۔ کچھ تحقیقی رپورٹس کے مطابق 2010 کے بعد سے اس تہہ کی گردش سست ہونا شروع ہوئی، اور حالیہ سائنسی تجزیے یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ یہ تہہ اب 2025 میں ممکنہ طور پر اپنی مخالف سمت میں گردش کرنے لگی ہے۔


یہ تبدیلی صرف سائنسی نقطہ نظر سے ہی حیران کن نہیں بلکہ اس کے ممکنہ اثرات بھی نہایت اہم ہیں۔ سمندروں کے درجہ حرارت اور پانی کے بہاؤ میں تبدیلی، غیر معمولی موسمی حالات، اور یہاں تک کہ گہرے سمندروں میں رہنے والی مخلوقات کا ساحلوں پر نمودار ہونا، یہ تمام نشانیاں زمین کی اندرونی تبدیلیوں کا نتیجہ ہو سکتی ہیں۔


جب زمین کی اندرونی تہہ مخالف سمت میں گردش کرے گی تو اس سے زمین کے مقناطیسی میدان، زلزلوں اور موسموں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ سائنسی اندازے اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ایسے واقعات زمین کی ساختی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ جب اندرونی سطح مکمل طور الٹی سمت میں گھوم جائے گی تو یہ وہی دور شروع ہو گا جس میں سورج مغرب سے طلوع ہو گا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق، قیامت کی بڑی نشانیوں میں سے ایک نشانی *"سورج کا مغرب سے طلوع ہونا"* ہے۔ جیسا کہ مفہومِ حدیث ہے کہ: 


*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*

_"قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک سورج مغرب سے طلوع نہ ہو جائے، پھر جب وہ طلوع ہو گا اور لوگ اسے دیکھیں گے تو سب ایمان لے آئیں گے۔ لیکن اس وقت کسی ایسے شخص کا ایمان اسے فائدہ نہیں دے گا جس نے پہلے ایمان نہیں لایا یا اپنے ایمان کے ساتھ کوئی نیکی نہ کی ہو۔"_ (صحیح بخاری)


اب جب کہ سائنسی دنیا بھی زمین کی گردش میں غیر معمولی تبدیلیوں کی تصدیق کر چکی ہے، تو کیا یہ وقت نہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کر کے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں؟ کیا ہمیں اب بھی اللہ سے نہیں ڈرنا؟ کیا ہم اُس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب توبہ کے دروازے بند ہو جائیں گے؟


ہمیں چاہیے کہ ہم موجودہ وقت کو غنیمت جانیں، قرآن و سنت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، اور توبہ و رجوع کی طرف لوٹ آئیں، کیونکہ وہ دن بہت قریب ہے جب توبہ کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔


اللہ تعالیٰ ہمارے گناہوں کی معاف کرے، ہمیں اپنی ہدایت اور رحمت سے نوازے، اور ہمیں صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲 ❤️

Previous Post Next Post