In 5 logo se kabhi bahes na kare

 

              ایسے پانچ لوگوں سے کبھی بحث نہ کریں — اپنا وقت اور سکون ضائع مت کریں:


1۔ ضدی شخص:

جو صرف اپنی رائے کو درست سمجھتا ہے، دوسروں کی بات کو بغیر سمجھے رد کر دیتا ہے۔ نہ دلیل سنتا ہے، نہ کسی مشورے کو اہمیت دیتا ہے۔


2۔ خود کو عقل کل سمجھنے والا:

جو ہر وقت یہ تاثر دیتا ہے کہ اسے سب معلوم ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے علم کی بنیاد کھوکھلی ہوتی ہے۔


3۔ غصے میں رہنے والا:

جو معمولی بات کو بھی اپنی انا کا مسئلہ بنا کر جھگڑے پر آمادہ ہو جاتا ہے۔


4۔ نفرت کرنے والا:

جو آپ کی سچائی کو بھی جھوٹ اور آپ کی نیت کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جس کے دل میں بغض ہو، اس سے کوئی دلیل کامیاب نہیں ہو سکتی۔


5۔ مغرور انسان:

جو نہ کسی کی بات سننے کو تیار ہوتا ہے، نہ سمجھنے کو۔ نہ مشورہ چاہیے ہوتا ہے نہ سچائی کی قدر۔


یاد رکھیں:

ایسے لوگوں کے ساتھ بحث محض وقت اور توانائی کا زیاں ہے۔

خاموشی ہی ان کا سب سے بہترین جواب ہے۔

Previous Post Next Post