Social media Ek Khamosh Dushman


 سوشل میڈیا: ایک خاموش دشمن


گھر کی دیواریں بلند، دروازے مضبوط، مگر فتنے اب دروازے سے نہیں، بلکہ ہاتھ میں پکڑے موبائل کے ذریعے داخل ہو رہے ہیں۔ والدین سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے گھر میں محفوظ ہیں، لیکن سوشل میڈیا کے ذریعے اجنبی اور نامحرم خود ان کے گھروں میں موجود ہیں۔


یہی وہ راستہ ہے جس نے کئی گھروں کو برباد کیا، محبت کے نام پر دھوکہ، بلیک میلنگ، اور عزتوں کی نیلامی۔ والدین کی ذمہ داری صرف کھانے پینے تک محدود نہیں، بلکہ اولاد کی اخلاقی تربیت بھی لازم ہے۔


نبی ﷺ نے فرمایا:

"تم میں سے ہر شخص نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعیت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔" (بخاری و مسلم)


بیٹیوں کو شعور دیں، سوشل میڈیا کے فریب سے آگاہ کریں، اور انہیں حیا و عزت کا درس دیں۔ والدین خود بھی موبائل کے استعمال میں محتاط ہوں، تاکہ اولاد کے لیے بہترین مثال بن سکیں۔


حفاظت صرف دروازے بند کرنے سے نہیں، دلوں میں خوفِ خدا اور حیا پیدا کرنے سے ممکن ہے۔۔!!

Previous Post Next Post