سہارنپور: دہیز میں اسکارپیو نہ ملنے پر دولہا کا شادی سے انکار
سہارنپور کے ایک افسوسناک واقعے نے سب کو چونکا دیا، جہاں دولہا جاوید نے شادی کے عین موقع پر اس وقت رشتہ توڑ دیا جب اُسے دہیز میں اسکارپیو گاڑی نہ ملی۔ دلہن مسکان اور اس کے اہلِ خانہ شادی کی خوشیوں اور تیاریوں میں مصروف تھے، مگر جاوید نے موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی تحائف کو ناکافی سمجھتے ہوئے بارات واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔
اس واقعے نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی، اور مقامی لوگوں نے جاوید کے اس عمل کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف خاندانوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرتے ہیں بلکہ معاشرتی اقدار کو بھی مجروح کرتے ہیں۔
یہ واقعہ ایک کڑوا سچ ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ بعض افراد آج بھی شادی جیسے مقدس بندھن کو مفاد پرستی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔